گلگت بلتستان کا پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کوٹا.
(کئی دنوں سے بہت سے لوگ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے کوٹے کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں سو معلومات عامہ کے طور پر یہ تحریر پیش کر رہا ہوں)
سکندر علی زرین
پاکستان کی میڈیکل کی تعلیم تیسری دنیا کے کئی ملکوں سے معیاری سمجھی جاتی ہے۔ اور پاکستان کے اندر پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس باقی صوبوں کی نسبت بہتر تصور کیا جاتا ہے۔ ادھر گلگت بلتستان میں ایف ایس سی کے بعد زیادہ تر طالب علموں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یا تو ڈاکٹر بنیں یا فوجی افسر۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیکل میں داخلے کے لیے مقابلہ بھی سخت ہوتا ہے۔ 2009 کے بعد گلگت بلتستان سے میڈیکل میں داخلے کا رجحان زیادہ ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ ہوئی کہ اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے گلگت بلتستان الیکشن کمپین کے دوران پنجاب کے کالجوں میں ایم بی بی ایس کوٹا ڈبل کرنے اعلان کیا تھا۔ اس الیکشن میں مسلم لیگ ن جی بی میں ہار گئی تاہم شہباز شریف نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ پنجاب میں گلگت بلتستان کا ایم بی بی ایس کوٹا 32 سے بڑھ کے 60 ہو گیا۔ شہباز شریف نے اس وقت کوٹا بڑھایا تو زیادہ تر سیٹیں ٹاپ کی میڈیکل جامعات مثلا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج وغیرہ میں رکھیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ 2010 سے 2020 تک گلگت بلتستان کوٹے پہ آنے والے زیادہ تر سٹوڈنٹس کو لاہور میں قائم ان معیاری میڈیکل کالجوں میں داخلے ملے۔ تاہم 2020 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ایک تبدیلی یہ آئی کہ گلگت بلتستان کے کوٹے کی سیٹیں بڑی میڈیکل کالجوں میں کم کر کے غیر معروف میڈیکل کالجوں میں سیٹیں ایڈجسٹ کی گئیں۔ یعنی سیٹیں تو نہیں بڑھائی گئیں لیکن کنگ ایڈورڈ اور علامہ اقبال میڈیکل جیسے ٹاپ کالجوں سے کوٹے کی سیٹیں کاٹ کے ساہیوال، گجرانوالہ وغیرہ کے نسبتا نئے اور غیر معروف میڈیکل کالجوں میں برابر کی گئیں۔ سر دست یہاں معلومات عامہ کے لیے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کا کوٹا اور مختلف کالجوں میں مختص سیٹوں کی تعداد بتائی جاتی ہے۔ اس وقت پاکستان کے 26 میڈیکل کالجوں (یونیورسٹیوں) میں گلگت بلتستان کا ایم بی بی ایس کوٹا 80 ہے۔ 80 میں سے تقریبا 60 سیٹیں پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں ہیں باقی خیبر پی کے، کشمیر اور سندھ میں۔ پہلے پنجاب کے لیے الگ ٹیسٹ ہوتا تھا تاہم اب ایم ڈی کیٹ (ایم بی بی ایس کا داخلہ ٹیسٹ) پورے پاکستان کے میڈیکل کالجوں کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔
مختلف کالجوں میں گلگت بلتستان کے لیے ٹوٹل سیٹیں ہیں 80۔ علاؤہ ازیں 7 سیٹیں ڈینٹل کالجوں میں بھی ہیں۔
ایم بی بی ایس کی 80 میں سے 37 سیٹیں اوپن میرٹ پر ہیں یعنی گلگت بلتستان کے ٹاپ کے 37 امیدوار بنا ضلعی تخصیص کے داخلہ لے پائیں گے۔ اس کے بعد مختلف ضلعوں کا کوٹا ہے جس کی تفصیل یوں ہے کہ
ضلع گلگت 7 سیٹ۔ ضلع دیامر 7 سیٹ۔ ضلع غذر 6 سیٹ۔ ضلع سکردو 6 سیٹ۔ ضلع گانچھے 4 سیٹ۔ ضلع استور 4 سیٹ۔ ضلع نگر 3 سیٹ۔ ضلع ہنزہ 2 سیٹ۔ ضلع کھرمنگ 2 سیٹ اور ضلع شگر 2 سیٹ۔
مختلف میڈیکل کالجوں میں 2020 کی سیٹ شیفلنگ کے بعد مخصوص سیٹیں
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور 3 سیٹ
علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی لاہور 3 سیٹ
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور 3 سیٹ
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی 7 سیٹ
ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد 6 سیٹ
چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ 3 سیٹ
خیبر میڈیکل پشاور ایک سیٹ
نشتر میڈیکل ملتان 5 سیٹ
سروس انسٹیٹویٹ 2 سیٹ
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد 4 سیٹ
قائد اعظم میڈیکل بہاولپور 8 سیٹ
شیخ زید میڈیکل رحیم یار خان 3 سیٹ
بولان میڈیکل کوئٹہ ایک سیٹ
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل اسلام آباد ایک سیٹ
ڈاؤ میڈیکل کراچی 3 سیٹ
نواز شریف میڈیکل کالج گجرات ایک سیٹ
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور 2 سیٹ
خواجہ صفدر میڈیکل سیالکوٹ 3 سیٹ
ڈی جی خان میڈیکل 3 سیٹ
گجرانوالہ میڈیکل کالج 4 سیٹ
ساہیوال میڈیکل کالج 4 سیٹ
سرگودھا میڈیکل کالج 3 سیٹ
بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج 4 سیٹ
پونچ میڈیکل کالج 4 سیٹ
مظفر آباد میڈیکل کالج 4 سیٹ
Related Posts :
- Back to Home »
- Reserved seats for students of Gilgit baltistan for Mbbs within Pakistan